نئی دہلی(پی این آئی) متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحدوں پر متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں دہلی کی سرحد پر پہنچیں۔یہ کال اس وقت دی گئی ہے.
جب سپریم کورٹ کسانوں کے ایک گروپ کی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن پر سماعت جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں جنتر منتر کے مقام پر احتجاج کی اجازت مانگی گئی تھی، جبکہ حکومت اس کی مخالفت میں اتر پردیش میں ہونے والے واقعے کا حوالہ دیتی رہی۔دوران سماعت رواں ماہ کے آغاز میں پرتشدد مظاہروں کے دوران چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد سپریم کورٹ نے احتجاج پر سوال اٹھایا تھا، لکشمی پور واقعے پر مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ کسانوں کو مزید احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں