بل گیٹس کی بڑی بیٹی نے مسلمان نوجوان سے شادی کر لی، نوجوان کون ہے؟ تعلق کس ملک سے ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (پی این آئی) بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر نے مصری مسلمان نوجوان نائل نصر سے شادی کرلی، جنوری 2020میں دونوں نے منگنی کی تھی اور اس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی گئی۔ اس حوالے سے ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔ اس تقریب کے موقع پرمقامی سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا جبکہ اس شادی پر 20لاکھ ڈالرز کا خرچ ہوا۔شادی کی یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوںوں مہمانوں نے شرکت کی۔

اسی فارم ہاؤس میںپہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئیں اور پھر دعوت منعقد کی گئی۔ بل گیٹس کی بیٹی اور کروڑ پتی مصری مسلمان نوجوان کےعشق و محبت کی خبریں 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت سے ہی کہا جا رہا تھا کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔تاہم بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹرڈگری کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اوربالآخر رشتہ ازداوج میں منسلک ہو گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close