ایمسٹرڈیم (آئی این پی)نیدرلینڈز میں نجی کمپنیوں کے ذریعے مساجد کی خفیہ تحقیقات کا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق انتہاپسندی اور داعش سے منسلک مبینہ خطرات پر قابو پانے کے لیے مساجدکے امام سمیت دیگر عملے اور مسلمان کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی خفیہ تحقیقات کرائی جا رہی ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روٹرڈم، المیرے اور ہوئیزن سمیت نیدرلینڈز کی 10میونسپلٹیز مساجد اور ان کے امام کی خفیہ تحقیقات کروائی جارہی رہی ہیں، اس کام کے لیے نجی کمپنیوں کو 3لاکھ سے زائد ڈالر ادا کیے گئے ہیں،
نیدر لینڈز کے آئینی ماہر پروفیسر یمری شوارمنز کا کہنا تھا کہ ایسی تحقیقات کی حیثیت غیرقانونی ہے، میونسپلٹیز نجی کمپنیوں سے ایسی تحقیقات نہیں کرا سکتیں،مذکورہ خبر پر مقامی مسلمان تنظیم نے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدام نے مسلمان کمیونٹی کے اعتبار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں