چین کا ہائیپرسانک میزائل کا تجربہ امریکی انٹیلی جنس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)چین نے ہائپرسانک میزائل سے اپنی خلائی صلاحیت کا تجربہ کیا ہے۔چین کے پہلے خلائی سٹیشن کی تعمیر کے لیے خلاباز سپیس کرافٹ پہنچ گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بیجنگ نے اگست میں جوہری صلاحیت رکھنے والا ایک میزائل خلا میں داغا تھا جو نچلے مدار میں

کرہ ارض کے گرد گھوم کر اپنے ہدف کی طرف بڑھا تھا۔اردو نیوز کے مطابق یہ میزائل اپنے ہدف سے 20 میل یا 32 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا تھا۔سنیچر کو فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ ہائپرسانک میزائل کے بعد خلا میں لانگ مارچ راکٹ بھیجا گیا تھا۔ اکثر ایسی سرگرمیوں کے بارے میں اعلان کیا جاتا ہے تاہم، اگست کے لانچ کو اب تک منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close