4.8شدت کا زلزلہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

جکارتہ(پی این آئی) 4.8شدت کا زلزلہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات۔۔۔ انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ جزیرہ بالی میں محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔

عمارتیں گرنے کے باعث اب تک تین افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close