سول سروس کے لئے 31ہزارسے زیادہ بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا)چین ملک کی 75 مرکزی ایجنسیوں اور 23 اداروں کے لئے 31ہزار200سرکاری ملازمین کو بھرتی کرے گا، جنہیں 2022 کے سرکاری ملازمین کی انٹیک سے براہ راست منسلک کیا جائے گا۔سول سروس کے ریاستی انتظامی ادارے نے جمعرات کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ درخواستیں 15 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک آن لائن وصول کی جائیں گی،جن کی تفصیلات متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کی جائیں گی۔

امیدواروں کو قومی تحریری امتحان دینا ہوگا ، جو ملک بھر میں 28 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔گزشتہ سال کی 25ہزار700 سے زیادہ آسامیوں کے مقابلے میں رواں سال زیادہ آسامیوں پر بھرتی کی جارہی ہے۔یونیورسٹی گریجویٹس کے لئے کل 21 ہزار عہدوں کی آسامیاں مختص کی گئی ہیں تاکہ آبادی کے اس اہم طبقے کے لئے روزگار میں اضافہ کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close