امریکہ سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں، اب شاید ہمارے امریکہ سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے، امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا انکشاف

واشنگٹن متعین پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ امریکہ سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں، اب شاید ہمارے امریکہ سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔ ایک میڈیا انٹرویو میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ امریکہ اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلاسکیں ان کو چلائیں۔پاکستانی نیوز چینل کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ اب شاید ہمارے امریکہ سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں جبکہ امریکا ہمارا اہم پارٹنر ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ امریکہ اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلاسکیں ان کو چلائیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں