واشنگٹن(این این آئی ) 2008 کے افغان برفانی طوفان میں امریکی صدر جو بائیڈن کو بچانے میں مدد کرنے والا افغان مترجم امان خلیلی اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان سے نکل گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امان خلیلی فیملی کے ہمراہ زمینی راستے سے پاکستان میں آیا اورامریکی طیارے میں دوحہ روانہ ہوا۔پاسپورٹ نہ ہونے پرامان خلیلی مزار شریف سے پرواز میں سوارنہیں ہوسکتے تھے جس کے بعد خلیلی اورانکلی فیملی دودن سفرکرکے
زمینی راستے سے پاکستان پہنچی اور 5 اکتوبر کوسرحد عبور کی۔غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا نے افغان مترجم کے افغانستان سے انخلا کی خبر دی تھی۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ خاندان کو خصوصی امیگریشن ویزا فراہم کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہا ہے۔واضح رہے کہ افغان مترجم 2008 میں برفانی طوفان میں پھنسنے والیاس وقت کے سینیٹر اور موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ریسکیو مشن میں شامل تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں