اسلام آباد (پی این آئی )کویت نے ویزہ پالیسی میں تبدیل کر کے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں زبردست خوشخبری سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق کویت میں کمرشل وزٹ ویزے کو ورک پرمٹ میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ کویتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب خلیجی ملک میں سکولوں کو کمرشل وزٹ وزیزے کو ورک پرمٹ پر تبدیل کرنے کی
اجازت ہو گی ۔ کمرشل ویزوں کو ورک ویزوں میں منتقل کرنے کی منظوری کورونا کمیٹی کی جانب سے وزراء کونسل میں دی گئی جس کی وجہ سے غیر ملکی کارکن کویت کی جانب متوجہ ہوں گے اور نئی پالیسی سے انہیں مدد ملے گی ۔ پالیسی کے تحت غیر ملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کیلئے اب چار ماہ کی بجائے صرف ایک ہفتہ یا دس دن درکار ہونگے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں