کابل(پی این آئی)سابق مفرور افغان صدر کے محافظ نے اشرف غنی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کر تے ہوئے کہاہے کہ اشرف غنی کی بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ اشرف غنی افغانستان سے لاکھوں نہیں شاید کروڑوں ڈالر لے کر بھاگے ہیں، طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگتے وقت سابق صدر نے اسلحہ بھی ساتھ لے لیا تھا، اشرف غنی نے انھیں بتایا کہ اگر طالبان نے انھیں پکڑنے کی
کوشش کی تو وہ خود کو مار ڈالیں گے، مطابق برطانوی اخبار کے صحافی نے ایک رپورٹ میں اشرف غنی کے سابق چیف باڈی گارڈ جنرل شریفی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق مفرور افغان صدر کے محافظ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی نے اشرف غنی کے بھاگنے کی فوٹیج کا دعوی کیا ، جنرل شریفی نے کہا کہ اشرف غنی کی بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔جنرل عطا شریفی طالبان کے آنے کے بعد جلال آباد میں ایک گھر کے تہ خانے میں چھپ گئے تھے، پانچ ماہ قبل یہ برطانیہ کے نہایت سینئر سولجر جنرل سر نک کارٹر کے ساتھ ایک کانفرنس میں ایک میز پر بیٹھے ہوئے تھے،رپورٹ کے مطابق جنرل شریفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اشرف غنی افغانستان سے لاکھوں نہیں شاید کروڑوں ڈالر لے کر بھاگے ہیں، انھوں نے جاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اسلحہ ہے۔طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگتے وقت سابق صدر نے اسلحہ بھی ساتھ لے لیا تھا، جنرل شریفی نے دعوی کیا کہ اشرف غنی نے انھیں بتایا کہ اگر طالبان نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو وہ خود کو مار ڈالیں گے۔ اشرف غنی نے لکھا کہ اپنے لوگوں کو تنہا چھوڑنے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھ پر لاکھوں ڈالرز لے کر بھاگنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، بحیثیت صدر کرپشن کے خلاف جنگ میری ترجیح تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں