بھارتی سرکار بھی سرکاری ائیرلائن کو فروخت کرنے پر مجبور، ڈیل کتنے ارب ڈالرز میں ہوئی؟

نیودہلی(پی این آئی) بھارتی حکومت نے اپنی سب سے بڑی سرکاری ایئر لائن’’ ایئر انڈیا‘‘ فروخت کردی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کا سب سے بڑا صنعتی گروپ ’ٹاٹا‘ قومی ایئرلائن ’ایئر انڈیا‘ کو خرید رہا ہے۔

ٹاٹا گروپ کی ایک ذیلی کمپنی ایئر انڈیا کو 2.4 ارب ڈالر میں خریدے گی جبکہ ڈیل سال کے آخر تک حتمی شکل اختیار کرے گی۔ٹاٹا کمپنی جیگوار لینڈ روور اور ٹیٹلی چائے کے علاوہ اب بھارت کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئرلائن کی مالک بھی بن جائے گی، ٹاٹا گروپ بھارتی ایئرلائن وسٹارا کے 51 فیصد جبکہ ایئر ایشیا کے 84 فیصد حصص کا مالک ہے۔واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی بین الاقوامی پروازوں میں سے 50 فیصد انڈیا سے ہی اڑتی ہیں، ایئر انڈیا کے علاوہ حکومت کا ارادہ ہے کہ بھارت پٹرولیم اور ایک بڑی انشورنس کمپنی کی نجکاری کے ذریعے بھی اربوں ڈالر کمائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close