افغانستان کی مسجد میں دھماکے سے 50 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اسلام آباد (پی این آئی )افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میں ہوا اور دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مطیع اللہ روحانی نے دھماکے کی تصدیق کی ہے

اور متعدد ہلاکتوں کا بتایا ہے۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ دھماکا خود کش تھا۔اس کے علاوہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بھی ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔اے ایف پی نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم سے کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قندوز کے سینٹرل اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے پاس 35 لاشیں اور 50 زخمی لائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close