واشنگٹن (پی این آئی) فون کال کوئی مسئلہ نہیں اصل معاملہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہ کرنے کے حوالے سے امریکی دفتر خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ ترار نے کہاہے میں پاکستان کیخلاف پابندیوں کا قانون ابھی صرف مسودہ ہے، تعلقات احترام پرمبنی ، پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات کیلئے ملکر
کام کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاید اصل سوال یہ نہیں ہے کہ فون کال ہوئی یا نہیں بلکہ اصل سوال ہمارے سامنے یہ ہے کہ اس وقت امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیسے ہیں ؟،ہمارے تعلقات دو طرفہ احترام پر مبنی ہیں۔ایک انٹرویو میں امریکی دفتر خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ ترارکا کہنا تھاکہ پاکستان کے خلاف پابندیوں کا قانون ابھی صرف مسودہ ہے اور کئی مسودے ایسے ہوتے ہیں جو کبھی قانون کے طور پر حتمی شکل اختیار نہیں کرتے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کیلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں