امریکا، چین ، کینیڈا سمیت تمام ممالک کی چھُٹی ! دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس اسلامی ملک کا قرار؟

کراچی (پی این آئی )گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں سب سے پہلی پوزیشن یعنی کا طاقتور ترین پاسپورٹ متحد ہ عرب امارات کا ہے اور سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جبکہ پاکستان کا نمبر 91 میں سے 88 واں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے پاسپورٹ نے سب سے زیادہ موبیلیٹی سکور حاصل کیا ہے جو کہ 152 ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے ، یو اے ای کے شہری 98 ممالک میں ویزا فیری اینٹری کی شاندار سہولت رکھتے ہیں جبکہ 54 ممالک میں پہنچ کر بھی ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم دنیا کے 46 ممالک ایسے ہیں جس کیلئے متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والوں کو پیشگی ویزا حاصل کرنا ہو گا ۔فہرست میں نیوزی لینڈ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیاہے جس کا پاسپورٹ 146 ممالک میں قابل قبول ہے اور اس کے پاسپورٹ پر 98 ممالک میں بغیر ویزے داخلہ ممکن ہے ۔تاہم 52 ممالک ایسے ہیں جن کا ویزا پیشگی لینا ہوگا۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں بھارت کا 71 واں نمبر ہیں ، انڈیا کے پاسپورٹ کا موبیلیٹی کور 56 ہے جبکہ 20 ممالک میں بغیر ویزا داخلہ ہو سکتا ہے اور 142 ممالک میں جانے سے قبل ویزا حاصل کرنا ضروری ہے ۔اس کے علاوہ دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو کہ 91 نمبر پر ہے ، افغانستان کا موبیلیٹی سکور 32 ہے جبکہ اس کے پاس صرف چار ممالک میں ہی ویزا فری اینٹری کی سہولت موجود ہے ، 28 ممالک میں پہنچ کر ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن 166 ممالک میں جانے کیلئے داخلے سے پہلے ویزا لینا ہوگا ۔پاکستان کا پاسپورٹ بھی کمزور ترین قرار دیا گیاہے جو کہ اس فہرست میں 88 ویں نمبر پر ہے ، پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلیٹی سکور 37 ہے ، اور 6 ممالک میں ویزا فری اینٹری کی سہولت موجود ہے جبکہ 31 ممالک میں ویزا آن آرائیول لیا جا سکتا ہے لیکن 161 ممالک میں جانے کے خواہشمندوں کو داخلے سے پہلے ہی ویزا حاصل کرنا ہو گا ۔ جرمنی ،فن لینڈ،آسٹریا، لیگزمبرگ، اسپین، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا پاسپورٹ 144ممالک میں قابل قبول ہے۔ سعودی عرب نے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگائی ہے ، سعودی پاسپورٹ 55 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس سے پہلے سعودی پاسپورٹ 71 ویں نمبر پر تھا۔ اس فہرست میں امریکہ اور برطانیہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں