اسلام آباد (پی این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، شی جن پنگ نے امریکی صدر کو بڑیقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطا بق تائیوان کی صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے مابین تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے حوالے سے معاہدے کی
پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تائیوان نے چینی طیاروں کی در اندازی پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے حملے کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان گذشتہ سات ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہواتھا ، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کےدرمیان گفتگو میں رابطے برقرار رکھنے، ورکنگ ٹیموں کی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر تعاون جاری رکھیں گے، چین سے متعلق امریکی پالیسی نے سنگین مشکلات پیدا کی ہیں۔ دونوں صدور نے تنازع کی طرف جانے والے راستے سے دور رہنے پر زور دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں