مودی سرکار کو للکارنے پر وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سِدھو کو گرفتار کر لیا گیا

چندی گڑھ (پی این آئی)مودی سرکار کوللکارنے پر وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سِدھو کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ سابق کرکٹر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی ریاست پنجاب میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے فسادات میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے خلاف پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کانگریس کے کارکنوں کے ساتھ پنجاب کے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سدھو نے وزیر مملکت برائے خارجہ اجے کمار کے بیٹے کی بھی گرفتاری کا مطالبہ کیا جنہوں نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر کانگریس کے کارکنوں اور نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر کانگریسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close