اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے مالی میں کیدال علاقے کے ٹیسا لٹ کے قریب اقوام متحدہ کے امن مشن کے قافلے پر دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے حملوں کی شدید مذمت کی ، جس میں مصر کا ایک امن فوجی ہلاک اور 4 دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ گوترس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصر کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،
وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔بیان کے مطا بق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنانے کیلئے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مالی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے مجرموں کی شناخت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔گوترس نے مالی کی عوام اور حکومت کے ساتھ اقوام متحدہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں