خوشیاں خاک اور خون میں مل گئیں، شادی کی تقریب میں دھماکہ دلہن جاں بحق، کئی افراد زخمی

کابل (آئی این پی ) افغانستان میں شادی کی تقریب میں دھماکے کے نتیجے میں دلہن جاں بحق اور عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ افغانستان کے صوبے جوزجان کے شہر آقچہ کے کمشنر مولوی نعمت اللہ نے کہا ہے کہ قصر عروس نامی ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی جس کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق اور عورتوں اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

ابھی تک اس دہشتگردانہ دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close