برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی قلت،پٹرول کی قلت کے بعد نیا بحران سر اٹھانے لگا،کیمسٹ ایسوسی ایشن نے ادویات کے بحران کی نشاندہی کر دی

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں بھی معاملات ترقی پذیر ملکوں کی طرح طے ہونے لگے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث جہاں ایک طرف پٹرول کی شدید قلت کا سامنا برطانوی عوام کو کرنا پڑا وہاں اب برطانیہ جیسے ملک میں ادویات کی ترسیل بھی متاثر ہونے لگی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میںٹرک ڈرائیوروں کی کمی سے پہلے صرف پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی تھی لیکن

اب ادویات کی ترسیل بھی متاثر ہونے لگی ۔ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے میڈیکل اسٹورز کو ادویات کی ترسیل متاثر ہونا شروع ہو گئی ۔ برطانوی کیمسٹ ایسوسی ایشن کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے اندرونی ہول سیل ڈپو کی سپلائی سے لے کر فارمیسی تک پوری سپلائی چین متاثر ہوئی ۔ برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پیٹرول اسٹیشنز پر ایندھن کی ترسیل کا عمل بری طرح متاثر ہے جس نے ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کردی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں