روس(پی این آئی)روسی عدالت نے سرچ انجن گوگل پر غیر قانونی مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر تقریباً 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔ بدھ کے روز ماسکو کی مقامی عدالت نے روس کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے گئے مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر گوگل کو تقریباً 90 ہزار ڈالرز( ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔گوگل کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
امریکہ راضی ہو گیا؟ پاکستان سے رابطے بحال، اعلیٰ امریکی عہدیدار آئندہ ماہ پاکستان آئیں گی
واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کے ساتھ امریکی رابطوں کی بحالی کا آغاز ہو گیا ہے اور امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمین 7 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دورہ پاکستان سے قبل وینڈی شرمین سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں