واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کے ساتھ امریکی رابطوں کی بحالی کا آغاز ہو گیا ہے اور امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمین 7 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دورہ پاکستان سے قبل وینڈی شرمین سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔
چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند
کابل(پی این آئی)افغانستان نے چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی۔چمن سے متصل پاک افغان باب دوستی کے سامنے مرکزی شاہراہ پر افغان حدود میں سیمنٹ بلاک رکھ دیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کی جانب سے بھی پاک افغان سرحد باب دوستی کو تجارتی سرگرمیوں اورپیدل آمدورفت کے لیے بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔کسٹم حکام کا کہناہےکہ باب دوستی کو افغان اہلکاروں کی جانب سے بند کیا گیا ہے جس کے باعث سرحد کے دونوں
جانب مال بردارگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔حکام کے مطابق باب دوستی سرحد صبح 8 سے شام 4 بجے تک معمول کے مطابق کھلی رہتی ہے۔دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہےکہ گورنرقندھار کی ہدایت پر چمن اسپن بولدک سرحد کو بند کیا گیا ہے۔گورنر قندھار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمدورفت کو بند کیا گیا ہے، پاکستانی سرحدی حکام کے ساتھ آمدورفت کے طریقہ کارپراعتراض ہے لہٰذا مسائل حل ہونےتک باب دوستی بند رہے گی،لوگ سفر نہ کریں۔پاکستانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ افغان حکام کے اس اقدام اور مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں