پٹرول کی قلت، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے فوج طلب کرنے پر غور شروع کر دیا

لندن (پی این آئی) بریگزٹ کے بعد سینکڑوں یورپی ٹرک ڈرائیوروں کی طرف سے برطانیہ چھوڑ کر چلے جانے کے بعد اب منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئی گئے ہیں۔ برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پیٹرول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے پولیس طلب کرنا پڑگئی۔نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج سے مدد طلب کرنے پر غور کررہے ہیں۔

دوسری جانب پیٹرول ریٹیل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کے 50 سے 90 فیصد اسٹیشنز پر پیٹرول کی قلت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close