عالمی دنیا بھارتی جنگی جرائم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل کشی و قتل عام پر ششدر رہ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے جارحانہ سفارتی اقدام کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، 131 صفحات کے اجراء کردہ ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ عالمی دنیا بھارتی جنگی جرائم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل کشی و قتل عام پر ششدر رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو سفارتی سطح پر ڈوزیئر کی اثرات زائل کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا ہے ،اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہیں،اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کو کئی سوال بھیجے۔ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا، برطانوی ایوان نمائندگان، یورپین پارلیمان، امریکی کانگریس اور متعلقہ کمیٹیوں میں ڈوزیئر کی بازگشت، مباحثے،اسلامی تعاون تنظیم نے بھی ڈوزیئر کو انتہائی سنجیدہ لیا۔ذرائع نے بتایاکہ اسلامی تعاون تنظیم رابطہ گروپ برائے کشمیر نے بھارتی وحشیانہ مظالم پر دہلی کو آڑے ہاتھوں لیا، وزارت خارجہ نے ڈوزیئر 70 سے زائد ممالک کے سفارتی مشنز کو فراہم کیا۔ذرائع کیم طابق پاکستان میں متعین تمام غیرملکی سفراء، ہائی کمشنرز، سفارتکاروں کو جامع بریفنگز دی گئیں، بیرون ممالک پاکستانی مشنز نے ڈوزیئر متعلقہ حکومتوں کے سپرد کیا، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، دیگر قیادت، رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو بھی ڈوزیئر سپرد کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں