ترجمان طالبان ذبیح اللہ کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)امارات اسلامی طالبان کے ترجمان کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ان کی والدہ کی خبر امارات اسلامی اردو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس کے مطابق امارت اسلامی کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ذبیح اللہ کی والدہ کے وفات پرسینئر طالبان قیادت نے تعزیت کی ہے اور ان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close