برطانیہ کو 5 ہزار ٹرک ڈرائیورز کی ضرورت، مختلف ممالک کیلئے ویزا کھولنے کا اعلان

لندن(پی این آئی)برطانیہ نے مختلف ممالک کے لیے ٹرک ڈرائیور ویزا کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اچانک ٹرک ڈرائیوروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت برطانیہ نے مختلف ممالک کے لیے فوری طور پر 5 ہزار ٹرک ڈرائیور ویزا کھول دیا ہے، برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث روزانہ کی خوراک کے سامان میں بڑی کمی پیدا ہو گئی۔

پاکستان کو حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیا، ن لیگی سینئر لیڈر کا دعویٰ

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جسے حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیا ہے، ہفتہ کو لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیوں میں مصروف ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ منسوخی میں بھارت نے کام دکھا دیا، بھارت آج بھی اتنا طاقتور ہے تو حکومت کی خارجہ پالیسی کیا ہے، عدالتوں کی حالت زار پر مسلم لیگ(ن)کے رہنما کا کہنا تھا کہ ججز کو باتھ روموں میں بٹھا دیا ہے ، کورٹس کو کسی مناسب جگہ پر بٹھایا جائے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو عدالتوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کو حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیاہے، حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہاہے، عام شہری کے پاس بجلی کا بل ،خوراک اور ادویات کیلئے پیسے نہیں ہیں، عوام اور سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں آنا چاہیے،میاں جاوید لطیف کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے،جاوید لطیف نے جو بات کی وہ سیاق سباق سے ہٹ کر تھی، جاوید لطیف پارٹی کا حصہ ہیں لیکن ان سے اس بات کا جواب لیا جائے گا، امید ہے جاوید لطیف پارٹی کو جواب جمع کرا دیں گے اور معاملہ حل ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close