امریکی صدر بائیڈن نے مودی کو گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا

واشنگٹن (پی این آئی)امریکا کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کےوزیراعظم نریندر مودی کی امریکا کےصدر جوبائیڈن سے ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی۔مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کو کچلنے والے نریندری مودی کو امریکی صدر نے

عمدہ انداز سے طنز کا نشانہ بنایا۔جوبائیڈن نے نریندری مودی کو گاندھی جی کافلسفہ پڑھا دیا اور کہا کہ گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغام تھا۔تاہم صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ملاقات کے ایجنڈے میں انڈو پیسیفک کی صورتحال، کوآڈ یعنی امریکا،بھارت ،جاپان اور آسٹریلیا کی شراکت داری بھی شامل تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close