سعودی عرب میں سونا سستا لیکن خریداری کے رحجان میں کمی ہو گئی

جدہ (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے۔سعودی عرب میں جمعہ کے روز بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت پر بھی مرتب ہوئے۔ لیکن مملکت کےمختلف علاقوں میں سونے کی خریداری کے رحجان میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جمعہ 24ستمبر کو 24 قیراط والے سونے کی فی گرام قیمت 209.90 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹس میں 21 قیراط والے

سونے کی مانگ ہمیشہ زیادہ رہتی ہے اس حوالے سے بھی 21 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 183.67 ریال ( 48.98 ڈالر) رہے۔18 قیراط والا ایک گرام سونا 157.43 ریال جبکہ 14 قیراط کے ایک گرام سونے کے نرخ 122.44 ریال رہے۔ مملکت میں سونے کی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 6532.50 ریال (1742 ڈالر) رہی جبکہ ایک سونے کا پونڈ 1469.33 ریال کے حساب سے فروخت ہوا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close