اسلام آبا د(پی این آئی)پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ۔ ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا ، جس میں پاکستان کو آئندہ دو سال2023-2021 تک کیلئے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بہترین حفاظت کو سراہا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں