وزیراعظم بورس جانسن اپنے کرکٹ بورڈ سے سخت ناراض ، اصل وجہ بھی بتا دی

لندن (پی این آئی )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ناراض ہیں ، وزیراعظم اور سینئر وزراءکا یہ ماننا ہے کہ اس فیصلے کے باعث انگلینڈ کے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس موسم سرما کی ایشز سیریز کو بچانے کیلئے ذاتی مداخلت کی ہے جو کہ قرنطینہ کی سخت شرائط اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کیلئے کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں خدشات کے

باعث منسوخ ہونے کا خطرہ ہے ۔بورس جانسن کی آسٹریلین وزیراعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے قوائد میں نرمی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔متعدد انگلش کھلاڑیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹور میں حصہ لینے کیلئے تیار نہیں جو کہ نومبر سے جنوری تک چلے گا ، اگر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو حکومت کے منتخب کردہ ہوٹلز میں دو ہفتوں کا سخت قرنطینہ کرنا پڑا جیسا کہ آسٹریلیا میں نئے آنے والوں کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔بورس جانسن کا کہناتھا کہ میں نے سکاٹ موریسن کے ساتھ ایشز سیریز کا معاملہ اٹھایا ہے اور انہوں نے جواب دیا کہ وہ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کیلئے بہترین کرنے کی کوشش کر یں گے ۔ برطانوی وزیراعظم کا کہناتھا کہ آسٹریلین وزیراعظم کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ کرسمس کے موقع پر لوگوں سے اپنے اہل خانہ سے دور رہنے کا کہنا مشکل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close