بھارتی وزیراعظم مودی کو بڑا دھچکا ،عدالت میں کیس دائر

نیویارک (پی این آئی) نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سمن جاری کر دیا ، سکھوں کی تنظیم نے17ستمبر کو نیویارک کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودورہ امریکاکےحوالے سے بڑا دھچکا لگا، نیویارک کےسدرن ڈسٹرکٹ کورٹ نےمودی کوسمن جاری کر دیا ، کیس نمبر 2021-cv 07790 کے تحت جاری کیا گیا۔عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج مقرر کر دیا ہے، دونوں فریقین جج کے

سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔کیس سکھوں کی تنظیم سکھ فارجسٹس کی جانب سے 17ستمبرکونیویارک کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا ، جس میں سکھوں کی ریاست کے ہاتھوں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوفریق بنایا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سمن جاری ہونے کے بعد ہندوستانی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close