طور خم بارڈر پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے طالبان جنگجو گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)طور خم بارڈر پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے طالبان جنگجو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجابد نے کہا ہے کہ طورخم پر امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالبان جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے غیر مسلح بھی کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی جھنڈے کی توہین کرے، جھنڈے کی توہین کا مطلب ہے کسی قوم کی توہین۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ م

جاہد نے کہا ہے کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق طالبان کی جانب سے پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دے جائے گی۔ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس پر پر لگے پاکستانی پرچم اتاردیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close