اشرف غنی حکومت کے آخری وزیر بھی برطرف کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اشرف غنی حکومت کے آخری وزیر بھی برطرف کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی نئی عبوری حکومت نے اشرف غنی کے دورحکومت کے آخری وزیر کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا ۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے

سابقہ حکومت کے وزیر وحید مجروح کو برطرف کرنے کے بعد قلندر عباد کو وزیر صحت مقرر کر دیا۔وحید مجروح اشرف غنی حکومت کے آخری وزیر تھے جو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک اپنے منصب پر کام کر رہے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close