افغانستان میں کیا کرنے جارہے ہیں؟ امریکی صدر جوبائیڈن نےنئی حکومت کیلئے بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے،ہمیں مل کر دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔افغانستان میں مسلح جدوجہد کے بعد سفارتی کاری کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔کورونا کے باعث دنیا کی معشیت کو بہت نقصان ہوا۔کورونا وائرس کا سب ملکر مقابلہ کریں گے۔کورونا کے باعث ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔امریکہ کورونا سے نپٹنے کے لیے 15 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔ہم نے فائزر ویکسین کی لاکھوں خوراکیں عطیہ کیں۔اب تک امریکہ 100 ملکوں کو اپنی ویکسین فراہم کرچکا ہے۔انکا کہنا تھا کہ موجود عشرہ دنیا کے مستبقل کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کا تقاضا ہے کہ اس سے نپٹنے کے لیے ہم ملکر مقابلہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close