بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

اسلام آباد (پی این آئی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے سے ایک فرد ہلاک جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں بھارتی پائلٹ زخمی ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

حادثہ دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے باڑمیر میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ ٹیک آف کے بعد تکنیکی خرابی ہوئی اور جنگی جہاز باڑمیر کے گاں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close