ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیربلال اکبرکی سعودی ڈی جی پاسپورٹ سےملاقات ہوئی ہے جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ایکسپائر اقاموں، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پربات چیت ہوئی، ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ دو روز قبل پاکستانی سفیربلال اکبر نے سعودی جنرل آف سول ایوی ایشن کےصدرسے ملاقات کی تھی ،
دورانِ گفتگو بلال اکبر نے پاکستان میں کرونا کی بہتر صورت حال سے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی منتخب کردہ ویکسین پائیدار اور عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ ہے، دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو واپسی کی اجازت دی جائے۔ ایوی ایشن کے صدر نے سعودی وزارت صحت سےمشاورت کے بعد تجاویزپر غورکرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں