نئی دہلی(آئی این پی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں، دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہاکہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے، دونوں ممالک بات چیت سے تنازعات حل کریں،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور طالبان کا دوبارہ منظرعام پرآنا قابل فکر
ہے،سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں دہشتگردی پھیلنے کے خطرات پر تحفظات ہیں لیکن طالبان نے کہاہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی، شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کیلئے انتظارکرو اور دیکھو کی پالیسی پرعمل کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن و استحکام اور شمولیتی پالیسی چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں