اسلام آباد( پی این آئی)چین نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
چین اس منصوبے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ عملی تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے عملی تعاون اور اس مقصد کیلئے مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں