ابوظہبی جانے والوں کو خوشخبری سنا دی گئی

بو ظبی ( پی این آئی) متحدہ عرب امارت کی ریاست ابو ظہبی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دبئی سے آنے والوں اور امارات میں سفر کرنے والوں کو اب کورونا کی منفی رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ابوظہبی نے کئی مہینوں تک ریاست میں داخلے پر پابندیاں برقرار رکھیں۔ ابوظہبی میں عوامی مقامات میں داخلے کے لیے بھی ویکیسن سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط بھی عائد تھی۔ریاست کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ کی ہے۔متحدہ عرب امارات میں سفر کے لیے اب کورونا ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔’امارات کے اندر سفر کرنے والے سیاحوں یا شہریوں کو اتوار سے ابوظبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ رزلٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ کورونا ٹیسٹ کی پابندی اتوار 19 ستمبر سے ختم کی جا رہی ہے۔ یہ ضوابط امارت کے اندر سے ابوظبی جانے والے افراد ، سیاحوں اور شہریوں پر لاگو ہوں گے‘۔بیان میں کہا کہ’ یہ فیصلہ انفیکشن کی شرح میں کمی اور کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس سسٹم کو فعال کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے‘۔شہریوں، غیر ملکیوں اور سیاحوں کو شاپنگ مالز، کیفے اور ریستوران سمیت کئی مقامات میں داخلے کے لیے ویکسین لگوانے یا اس سے استثنی کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close