امریکی جریدے نے بھارت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کر دیا

واشنگنٹن(پی این آئی)امریکی جریدے نے بھارت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کر دیا۔۔۔امریکی جریدے فوربز نے ایک دفعہ پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق بھارت نے امریکی کمپنی سے ٹیکنالوجی لیکر پاکستان اورچین کی جاسوسی کی۔ بھارت نے ایگزوڈس انٹیلی جنس نامی کمپنی سے سافٹ ویئرخریدا تھا۔

بھارت نے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستان اور چین کے سرکاری کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارت کی یہ سائبر مہم جون 2020سےاپریل 2021تک جاری رہی۔ روسی سیکیورٹی کمپنی نےپاکستان اور چین کے خلاف سائبر مہم کا سراغ لگایا۔ روسی کمپنی کے سراغ لگانے کے بعد امریکی کمپنی نے بھارت کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close