فرانس، امریکہ، آسٹریلیا کے درمیان آبدوز تنازعہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا

واشنگٹن (پی این آئی) فرانس، امریکہ اورآسٹریلیاتنازعہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا ہے۔اس حوالے سے امر یکہ نے کہاہے کہ فرانس سے آبدوز تنازع پر بات چیت آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔واشنگٹن سے جاری کیے جانے والےایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم فرانس کے موقف کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ ایٹمی آبدوز بنانے کا معاہدہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس نے فرانس کے ساتھ کیا گیا 50 ارب ڈالرز

کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔اس صورتِ حال پر فرانس نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے تھے۔آسٹریلیا نے فرانس کے ساتھ 50 ارب آسٹریلین ڈالرز (36 ارب امریکی ڈالرز)کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close