دوست ملک میں6شدت کا زلزلہ،3افراد ہلاک،60 زخمی

چھنگ ڈو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن کے شہر لوژو کی کاؤنٹی لوشیان کو6شدت کے زلزلے نے ہلا کررکھ دیا جس میں 3افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ 60افراد کوہسپتال میں بھیج دیاگیا۔شہر کے ہنگامی انتظامی بیورو کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونے والوں میں 3 شدید زخمی ہیں۔چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ صبح 4 بج کر 33منٹ پر آیا جس کا مرکز 29.2ڈگری شمالی عرض بلد

اور 105.34ڈگری مشرقی طول بلدپرمانیٹر کیاگیا،زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔صوبائی حکومت کی جانب سے منظورشدہ سیچھوآن کے زلزلہ امدادی صدرمقام نے دوسرے درجے کا ردعمل فعال کردیا ہے جو کہ چین کے 4درجوں پر مشتمل ہنگامی ردعمل نظام میں دوسرا بلند ترین درجہ ہے۔زلزلہ کے بعد لوژو شہر نے پہلے درجے کا ہنگامی ردعمل شروع کردیا ہے اور تقریبا3ہزار افراد کو امدادی کاموں کیلئے متحرک کیاہے، کانٹی کے فوجی قصبہ کے ایک گاں میں رہائشیوں کے عارضی انخلا ء کیلئے خیمے نصب کردیئے گئے ہیں۔کچھ مواصلاتی اڈوں کے اسٹیشنز اور کیبلز کو نقصان پہنچا۔ریلوے حکام کے مطابق لوژو تیز رفتار ریلوے اسٹیشن بند کردیاگیاہے۔کوئلے کی تمام کانوں کو زیرزمین سرگرمیاں روکنے اور کان کنوں کو سرنگوں میں انخلاء کا حکم دیا گیا ہے۔سیچھوآن زلزلہ انتظامیہ کے نائب سربراہ ژانگ ژی وی نے کہاکہ صوبے میں تباہ کن وین چھوآن زلزلے اور لوشان زلزلے کے برعکس زلزلہ ہوآیِنگ پہاڑ کے فریکچر زون میں آیا۔ایک ماہر انہ تجزیہ کے مطابق اس علاقے میں زیادہ شدید زلزلے کا امکان نہیں ہے لیکن آفٹر شاکس آسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close