افغانستان میں نئی حکومت کو چیلنج کرنے والے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو جاری ہوگئی

کابل (پی این آئی) افغانستان میں نئی حکومت کو چیلنج کرنے والے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو جاری ہوگئی۔۔۔ پنج شیر پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے روپوش افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی رونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امراللہ صالح کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کی آواز نہیں ہے جس کی وجہ سے پتہ نہیں لگ پایا کہ امراللہ صالح کیوں رو رہے ہیں۔بعض بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ امراللہ صالح اپنے بھائی روح اللہ عزیزی کی ہلاکت پر آبدیدہ ہیں۔ ان کے بھائی کو 9 ستمبر کو طالبان جنگجوؤں نے پنج شیر میں قتل کردیا تھا۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے اہم کمانڈر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close