دبئی (پی این آئی) 70 سے زائد ممالک کے مسافروں کو دبئی پہنچنے پر ویزا آن ارائیول کی سہولت دے دی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی سرکاری ایئرلائن ایمریٹس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 70 سے زائد ممالک کے شہری 90 دن کے وزٹ ویزا کے لیے ایک سے زائد بار ملک میں داخلے کے اہل ہیں ، ایسے افراد کو نیچے دی گئی فہرست میں مذکور ممالک یا علاقوں کے پاسپورٹ ہولڈر ہیں تو ان کے پاسپورٹ پر 90 دن کے وزٹ ویزے کے ساتھ مہر لگا دی جائے گی جو کہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے 6 ماہ تک کیلئے کارآمد ہے ، جس کے بعد ان ممالک کے شہری پہلے سے طے شدہ وزٹ ویزا کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں اگر ان کا 90 دن کا ویزا آن ارائیول مکمل طور پر استعمال ہو چکا ہو تو۔ایسے مسافر جو 90 دن کا وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں ان کی فہرست درج زیل ہے: ارجنٹائن، آسٹریا، جزائر بہاماس، بارباڈوس، بیلجیم، برازیل، بلغاریہ، چلی، کولمبیا،کوسٹا ریکا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک،ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ،فرانس،جرمنی، یونان، ہونڈوراس، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کیریبتی، لیٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا،لکسمبرگ، مالدیپ، مالٹا، مونٹی نیگرو، ناورو، نیدرلینڈ، ناروے، پیراگوئے ،پیرو،پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، رشین فیڈریشن، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز،سان مارینو، سربیا، سیچلس، سلوواکیہ،سلووینیا،جزائر سولومان، جنوبی کوریا،سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، یوراگوئے۔
جب کہ نیچے بیان کردہ ملک یا علاقے کے پاسپورٹ ہولڈرز کو متحدہ عرب امارات جانے کے لیے ویزا کے لیے پہلے سے انتظامات کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ان ممالک کے شہری اب دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ کر امیگریشن کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں ، جہاں آن کے پاسپورٹ پر 30 دن کے وزٹ ویزا آن ارائیول کے ساتھ مفت مہر لگا دی جائے گی۔
اندورا، آسٹریلیا، برونائی، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، جاپان، قازقستان، مکاؤ، ملائیشیا، ماریشس، موناکو، نیوزی لینڈ، جمہوریہ آئرلینڈ، سان مارینو، سنگاپور، یوکرین، برطانیہ،شمالی آئرلینڈ، امریکہ، ویٹیکن سٹی۔
مزید یہ کہ ایک عام پاسپورٹ کے ساتھ ایسے بھارتی شہری جو دبئی کے راستے یا ہندوستان سے سفر کر رہے ہیں وہ دبئی پہنچنے پر زیادہ سے زیادہ 14 دن کے قیام کے لیے ویزا حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ وزیٹر ویزا ، امریکہ کی طرف سے جاری کردہ گرین کارڈ یا برطانیہ یا یورپ یونین کا جاری کردہ رہائشی ویزا رکھتے ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں