امراللہ صالح کے ایک ٹھکانے سےملنے والے ڈالرز اور قیمتی نوادرات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، گنتی کرنا مشکل

اسلام آباد(پی این آئی )سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امراللہ صالح کے ایک ٹھکانے کی ویڈیو شیئر کی جہاں سے نوادرات اور ڈالر ز ملے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ امراللہ صالح کے ایک ٹھکانے سے ملنے والے ڈالرز اور قیمتی نوادرات کی ایک جھلک ۔۔گنتی کرنا مشکل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح کے

گھر سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملکی میڈیا کے مطابق امراللہ صالح کے گھر سے 18 سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ افغان رہنما احمد اللہ متقی نے امراللہ صالح کے گھرسے رقم برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔ واضع رہے کہ امرااللہ صالح نے ایک ہفتہ قبل ہیں بیان جاری کیا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود ہیں اور فرار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وادی پنجشیر میں ہیں۔افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں امر اللہ صالح نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا۔ اشرف غنی کے دور میں امراللہ صالح کو وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔امراللہ صالح جو افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، نے لوگوں سے وادی پنجشیر کی مزاحمت میں شریک ہونے کا کہا تھا۔ امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ ’وہ کبھی طالبان کے ساتھ ایک چھت کے تلے نہیں بیٹھیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close