امریکہ نے پاکستان کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی، نیا مطالبہ بھی کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) نائن الیون کے بعد پاکستان کے 70 ہزار سے زائد شہریوں کی جانیں قربان کرنے کے بعدامریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نےپاکستان کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے

جب تک طالبان خواتین کے حقوق نہیں دیتے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے و عدے کی پاسداری نہیں کرتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close