کویت سٹی ( پی این آئی) خلیجی ملک کویت کی جانب سے ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ، ویزا فیملی ویزے میں منتقل کرنے کے لیے ورک پرمٹ منسوخ کرنے کی درخواست دینی ہو یا سرکاری شعبے سے نجی شعبے آرٹیکل 18 پر ٹرانسفر کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کی درخواست دینی ہے تو ان سہولیات کی دستیابی کا بھی اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے اپنی ویب سائٹ پر الیکٹرانک فارم کے ذریعے ورک ویزا پرنٹ کرنے کی سہولت کی فراہمی کے بعد درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں تاہم اتھارٹی کی جانب سے ویزے کو خود کار نظام کے ذریعے پرنٹ کرنے کے حوالے سے شرط بھی رکھی گئی ہے ، جس کے تحت درخواست منظوری کی تصدیق ہونے اور متعلقہ ملازم سے مشورہ کیے جانے کے بعد ویزا پرنٹ کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے یہ بات خاص طور پر واضح کی گئی ہے کہ اگر درخواست کنندہ کی جانب سے دی گئی درخواست منظور ہوئی ہو تو ہی خود کار نظام کے ذریعے ویزے کا پرنٹ حاصل کیا جا سکے گا جس کے بعد درخواست گزار کو متعلقہ محکمے کا دورہ کرنا ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نے ورک پرمٹ کی منسوخی کو فعال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ، اگر ویزا فیملی ویزے میں منتقل کرنا ہے اور اس کے لیے ورک پرمٹ منسوخ کرنے کی درخواست دینی ہے اور اس کے علاوہ سرکاری شعبے سے نجی شعبے آرٹیکل 18 پر ٹرانسفر کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کی درخواست دینی ہے تو ان سہولیات کی دستیابی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ اتھارٹی کی طرف سے کویت کے شہریوں ، خلیجی ممالک اور غیر قانونی رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکمے کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیٹس سرٹیفکیٹ جاری کریں جب کہ سرکاری اداروں کے درمیان الیکٹرانک رابطے کے ذریعے شہریوں کو یہ سروس خود بخود فراہم کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں