طویل انتظار ختم؟ برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوجائیں تیار، خوشخبری ملنے کا امکان

لندن(پی این آئی)طویل انتظار ختم؟ برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہو جائیں تیار، خوشخبری ملنے کا امکان۔۔۔ پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق برطانیہ نے کچھ عرصہ قبل کورونا کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا جس کے باعث پاکستانی شہری برطانیہ کا سفر نہیں کرسکتے۔

تاہم برطانوی میڈیا نے خبردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے امکانات ہیں۔برطانیہ رواں ہفتے ریڈ لسٹ پر نظر ثانی کرے گا جس میں پاکستان اور مصر سمیت 24 ممالک کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close