افغانستان کا معاشی بحران ختم کرنے کیلئے امریکا میدان میں کود پڑا، بڑی امداد کا اعلان کر دیا

نیو یارک (پی این آئی) امریکہ نے افغانستان کیلئے 64 ملین ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کردیا۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کو 64 ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مستقبل میں بھی امداد کی فراہمی کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی مندوب نے طالبان سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بعض ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق طالبان امداد کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے طالبان سے بھی کہا کہ وہ امدادی سرگرمیاں کرنے والوں کا تحفظ اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close