افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے گھر میں کتنا خزانہ چھپا رکھا تھا؟ بڑی برآمدگی کرلی گئی

کابل (پی این آئی) طالبان نے افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور زیورات برآمد کرلیے۔افغان میڈیا کے مطابق پنج شیر میں امراللہ صالح کے گھر سے بھاری مقدار میں امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق نائب صدر کے گھر سے ملنے والے ڈالرز کی مالیت 65 ملین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ ان کے گھر سے بڑی مقدار میں زیورات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ امراللہ صالح کے گھر سے برآمد ہونے والی دولت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں طالبان جنگجوؤں کو رقم گنتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امراللہ صالح بھاگ کر پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے احمد مسعود کے ساتھ مل کر کچھ روز تک مزاحمت کی تاہم اب وادی پنج شیر پر بھی طالبان اپنا قبضہ جما چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close