بغیر اجازت عمرہ یا حرم شریف کا داخلہ، ہزاروں ریال جرمانہ عائد کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی) کورونا کے بعد کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیےسعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہےکہ بغیر اجازت نامے عمرہ ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامے نماز کے لیے مسجد الحرام میں داخلے

پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے سزا مقرر کی گئی ہے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں